پی ٹی آئی کاشہباز شریف،مریم ودیگر کی بریت چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیر کو درخواست دائر کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور