پنجاب سے کالعدم تحریک طالبان کے پانچ عسکریت پسندگرفتار

ویب ڈیسک :کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔ لاہور سیگرفتار دہشت گردکی شناخت محمود موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور وہ تنظیم کا اہم کارندہ ہے۔
دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان ، رحمت علی ، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم