بچی زیادتی کیس میں ملوث سکول پرنسپل کی ضمانت خارج

ویب ڈیسک : پشاور ہائیکورٹ نے 14 سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار نجی سکول پرنسپل کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ جسٹس اعجاز خان صابی نے ملزم نوید شرف ساکن بونیر کی اپیل پر سماعت کی جس پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں 14 سالہ بچی کو سکول میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد متاثرہ بچی کے والد نے ملزم کیخلاف تھانہ ڈگر بونیر میں مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ، ا س کے علاوہ ملزم کے خلاف متاثرہ بچی نے مقامی عدالت میں بیان بھی دیا ہے جس کے بعد ملزم کو نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان