چین میں کوروناکی نئی خطرناک لہرپھیلنے کاخدشہ

ویب ڈیسک :چین میں آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران ایک مرتبہ کوویڈ-19کی خطرناک لہر کی واپسی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے 80فیصد عوام وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سربراہ وو زُن یو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر کہا کہ نئے سال کی چھٹیوں کے موقع پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے وبا پھیل سکتی ہے
البتہ فوری طور پر کوویڈ-19کی کسی نئی لہر کا امکان نہیں ہے۔ ان سالانہ چھٹیوں کے دوران کروڑوں چینی شہری چھٹیاں گزارنے اور گھومنے پھرنے کی غرض سے ملک کے مختلف علاقوں کا رخ کریں گے اور اسی وجہ سے وبا کے پھیلائوکا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملک میں وبا کا عروج گزر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے تاخیر کا شکار