افتخار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چھا گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور جارح مزاج بیٹر افتخار احمد جو ان دنوں بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں کی کارکردگی کو ہر جانب سے سراہا جا رہا ہے، افتخار احمد نے فارچون باریشل کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناگپور رائیڈرز کی خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری بھی سکور کی، افتخار احمد نے یہ سنچری صرف 45 گیندوں پر چھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے سکور کی جبکہ اس سے قبل انہوں نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کیخلاف 34 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، افتخار احمد اس وقت بنگلہ دیش میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی کی ہر جانب تعریف کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر