قومی ویمن کرکٹ ٹیم کل سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری شروع کریگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل سے آسٹریلوی ویمن ٹیم کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ون ڈے سکواڈ میں شامل کائنات امتیاز پاکستان واپس چلے جائینگی جبکہ ڈیانا بیگ دو روز بعد واپس روانہ ہوں گی، ڈیانا بیگ تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔آسٹریلین ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز تین صفر سے جیت لی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا آغاز 24 جنوری سے ہو رہا ہے جس کا پہلا میچ نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا