ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا سکواڈ فائنل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت نگار سلطانہ کرینگی جبکہ ٹیم میں چار انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں ہی موجود ہے جو آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، انڈر 19 کی جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں شورنا اختر، معروفہ اختر، دلرا اختر اور دشوا بیسواس شامل ہیں یہ چاروں کرکٹرز آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میں ہی سینئر ٹیم کو جوائن کرینگی، بنگلہ دیش کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی نگار سلطانہ (کپتان)، معروفہ اختر، دلرا اختر، فہیمہ خاتون، سلمیٰ خاتون، جہاں آرا عالم، شمیمہ سلطانہ، رومانہ احمد، لتا مندول، شورنا اختر، ناہیدہ اختر، مرشیدہ خاتون، ریتو مونی، دیشا بیسواس اور شوبانہ موسترے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار