آسڑیلین اوپن، خواتین مقابلوں میں دو بڑے اپ سیٹ

آسڑیلیا کے شہر میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسڑیلین اوپن کے دوران خواتین مقابلوں میں دو بڑے اپ سیٹ ہو گئے، چوتھے رائونڈ میں ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی پولینڈ کی آئیگا سویٹیک قازقستان کی کھلاڑی علینا رائے بائیکینا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہو گئی ہیں، قازق کھلاڑی نے با آسانی آئیگا سویٹیک کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دی، چوتھے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی کھلاڑی کوکو گف جنہیں ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ترین سمجھا جا رہا تھا کو لٹویا کی کھلاڑی جیلینا اوسٹاپینکو نے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا، دونوں کے درمیان چوتھے رائونڈ کا مقابلہ تیس منٹ سے بھی کم چلا اور اس میں جیلینا نے کوکوگف کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں اب جیلینا اور علینا کے درمیان ہوگا جبکہ پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ آئیگا سویٹیک اور کوکو گف با آسانی اپنی حریفوں کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔