برطانوی باکسر لیام نے ہم کرس یوبینک کو ناٹ آئوٹ کردیا

برطانوی باکسر لیام سمتھ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن باکسر کرس یوبینک جونیئر کو چوتھے رائونڈ میں زمین بوس کرکے مقابلہ جیت لیا، 33 سالہ کرس یوبینک اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی باکسر کے ہاتھوں ناک آئوٹ ہوئے، کرس 2018 کے بعد سے ناقابل شکست بھی تھے، لیام سمتھ نے مقابلے کے آغاز سے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کئے اور اسے سنبھالنے کا کوئی موقع نہیں دیا، تاہم دوسرے تیسرے رائونڈ میں کرس یوبینک نے کچھ مقابلہ کیا تاہم چوتھے رائونڈ میں مکے لگنے کے بعد کرس یوبینک گر پڑے جس کے بعد ریفری کو مقابلہ روکنا پڑا اور لیام سمتھ کو فاتح قرار دیدیا گیا، اپنی کامیابی کے بعد لیام کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ میں ایک بڑے حریف کیخلاف مقابلے کیلئے رنگ میں اتر رہا ہوں اس کیلئے میں بھرپور تیاری کی تھی اور اس کا صلہ مجھے مل گیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست