تحریک انصاف سپیکر سے رابطہ

تحریک انصاف کا استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر سے رابطہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی واپسی کا فیصلہ سپیکرقومی اسملی راجہ پرویزاشرف کو ای میل کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے بھی 44 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی تصدیق کر دی۔
استعفوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کردیا گیا۔
اسدعمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھ اہے کہ کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے مزید لکھا کہ اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔
واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی مرحلہ وار تحریک انصاف کے 81 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر چکے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے 44 ارکان نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید دیکھیں :   انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط