محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ

تحریک انصاف نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف نے مستردکرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم مسحن نقوی کے بطور نگران وزیراعلیٰ تقرر کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ ہم محسن نقوی کے تقرر کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے لیکن سچی بات یہ ہے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔
فوادچودھری نے مزید کہا کہ عوام کو ایک فیصلہ کن تحریک کے لیے سڑکوں پر آنا ہوگا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے عوام پاکستان کے فیصلے خود کریں گے

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بھی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دیا ہے۔
پرویز الہیٰ نے الزام لگایا کہ ’حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی