عمران خان ناکام پروجیکٹ

عمران خان ایک ناکام پروجیکٹ ہے جو خود کو دوبارہ لاناچاہتاہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلوں کی قیتم ورکز اور ایم این ایز ادا کررہےہیں، وہ ایک ناکام پروجیکٹ ہے جو خود کو دوبارہ لانا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے استعفے دیے اب اسمبلی میں آںے کیلئے بے تاب ہیں۔ پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کرکے استعفے دیے تھے، تحریک انصاف عزت وآبر کے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھتی، جس الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اب اسی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران ایک ناکام پروجیکٹ ہے جو خود کو دوبارہ لانا چاہتا ہے عمران خان پھر الیکشن لڑیں گے اور استعفیٰ دیں گے، عمران خان کے فیصلوں کی قیتم ورکز اور ایم این ایز ادا کررہےہیں۔ عمران خان جب بھی ایم این اے بنے استعفیٰ دیا اورپھر اسے واپس لیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی، پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پر بے بنیاد الزامات لگائےجا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات کا کوئی آئینی جوازنہیں، تحریک انصاف ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان آہستہ آہستہ باہر ہوتے جا رہے ہیں، عمران خان جس کی بھی تعریفیں کرتے ہیں پھر اسی کو گالیاں دیتے ہیں، عمران خان کوعہدے اور پیسے کی حوس ہے، عمران خان اس دھرتی ،مٹی اورعوام کسی کابھی نہیں ہے۔