تصویر شیئر کرنے پر بیٹی قتل

سوشل میڈیاپرتصویرشیئرکرنے پرباپ نے بیٹی کوقتل کردیا

ویب ڈیسک : چارسدہ کے علاقہ سر در یاب وینو گڑھی میں سوشل میڈیا تصاویر وائر ل ہونے پر باپ نے اپنی جواں سال شادی شدہ بیٹی کو گولی مارکر قتل کر دیا ۔ مقتولہ کے والدہ زوجہ بختیار گل ساکن وینو گڑھی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسماة سلمٰی اپنے شوہر لقمان کے ساتھ میکے آئی تھی ۔
اس کا شوہر بختیار گل گھر پر موجود تھا ۔ اس دوران بختیار گل نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر بیٹی سے تکرار کی اور بعد ازاں مشتعل ہو کر بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ مدعیہ کے مطابق بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرباپ بختیار ناراض تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی