باجوڑ،گاڑی گہری کھائی میں جاگری،میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک :باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تحصیل برنگ اصیل ترغائو میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں خیر اللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی ۔ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو باہر نکالا اور تحصیل برنگ ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات