پشاور خواجہ سرا رہزن

پشاور، رقص میں ناکام خواجہ سرا رہزن بن گیا

ویب ڈیسک : پشاور میں گولی لگنے کے بعد رقص میں ناکامی پر خواجہ سراء کی راہزنی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کو مشکوک حالت میں گرفتار کرلیا جسے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق دوران گشت پہاڑی پورہ کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے ایک مشکوک خواجہ سراء کو مشتبہ حالت میں قابو کیا جس نے اپنا نام بلال عرف مس تلاش سکنہ سوات حال گھنٹہ گھربتایا ۔
ملزم کی جامہ تلاشی لینے پر اس کے جیب سے 45گرام چرس بھی برآمدکیاگیاجس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ذرائع کے مطابق دوران تفتیش خواجہ سراء نے پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ وہ مختلف پارٹیوں اورپراگراموں میں رقص کرتا تھا تاہم بعد میں وہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں اس کی ٹانگ زخمی ہوگئی تھی اور وہ ڈانس کرنے کے قابل نہیں رہا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم چرس کے علاوہ آئس بھی استعمال کرتا تھا جو دوسرے نشئی افراد کے ساتھ مل گیا تھاجس کی وجہ سے اس کی جسمانی صحت خراب ہوگئی جبکہ اس نے راستہ میں بیٹھ کر اکثر راہزنی کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم بلال عرف مس تلاش کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی