بٹ کوائن

بٹ کوائن،منافع کاجھانسہ دے کرکروڑوںروپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کا جھانسہ دیکردرجنوں افراد سے کروڑوں کا فراڈ کرنے والے ملزم ظفر رانا کو گرفتار کر لیاہے۔
ملز م پر الزام ہے کہ اس نے یو ٹیوب پر سرمایہ کاری اور بھاری منافع دینے کے نام پر شہریوں کو لوٹا اور 50 تا 10 ہزار یورو فی کس بٹورے جس کے بعد ملزم نے فراڈ سے وصول کردہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی اور ترکیہ منتقل کی۔ ایف اے آئی کے مطابق فراڈ کے انکشاف پر ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں وطن واپس آیا جسے اطلاع ملنے پر سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے پشاور کے علاقہ میں چھاپہ مارکر گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2 موبائل فون، لیپ ٹاپ، پاسپورٹ، مختلف بینکوں کے9 اے ٹی ایم کارڈ ز، بٹ کوائن کارڈ، مشکوک منی ٹرانزیکشن دستاویزات اور ایک قیمتی گاڑی برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر