سرکاری آٹا

سرکاری آٹا فراہمی میں سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 72 نے آٹے کی تقسیم اور کوٹے میں مداخلت پر سابق وزراء اور سابق اراکین اسمبلی کیخلاف رنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ن لیگ کے رہنماء ایوب خان ارمڑ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارمڑ میانہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے عوام کیلئے انہوں نے سرکاری آٹے کا کوٹہ منظور کروایا تھا جس کے تحت ہزاروں کی تعداد میں آٹے کے تھیلے سرکاری مقررہ نرخ پر لوگوں کو دیئے گئے تاہم ٹرانسپورٹ کے کرایے اور دیگر اخراجات ایوب خان ارمڑ نے اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کئے گزشتہ دنوں مذکورہ علاقے کیلئے ایک اور کوٹہ منظور کروایا گیا تاہم سابق اراکین اسمبلی کی مبینہ مداخلت پر وہ کوٹہ ختم کر دیا گیا
جس سے ہزاروں کی تعداد میں ارمڑ اور ملحقہ علاقوں کے لوگ ارزاں نرخوں پر آٹے سے محروم ہوگئے جو افسوسناک ہے کوٹہ منسوخی کی تحقیقات بھی کی جائیں انہوں نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ خوراک اور کمشنر پشاور ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ کوٹہ بحال کیا جائے تاکہ ارمڑ کے تمام علاقوں کو ارزاں قیمت میں آٹے کی سپلائی ممکن ہو سکے ورنہ عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین