پولیو ویکسی نیشن

پولیو ویکسی نیشن سے انکاری والدین کی کونسلنگ شروع

ویب ڈیسک :ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے انکاری والدین کی کونسلنگ شروع کردی، تہکال پایاں، تہکال بالا اور جہانگیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے رابطہ کیا گیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور زینب نقوی نے والدین کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ قطرے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہیں اور اس سے نہ صرف بچے محفوظ رہیں گے بلکہ صحت مند زندگی بھی گزار سکیں گے، انہوں نے درخواست کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، اس موقع پر انکاری والدین بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے پر آمادہ ہوگئے جس پر سیدہ زینب نقوی نے خود اپنی نگرانی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور نشان لگائے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی