بجلی کی تاریخی بریک ڈاون

ملک میں تمام گرڈسٹیشنز پر بجلی بحال ہوگئی، وزارت توانائی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: وزارت توانائی نے بجلی کی تاریخی بریک ڈاون کے بعد تمام گرڈسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کردیا،
وزارت توانائی نے بجلی فراہمی سے متعلق ٹویٹ میں کہا ہے کہ پشاور ہاوس اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام 1112 گرڈسٹیشنز بحال ہوگئے۔ پاور ہاوس کے تمام 129 گرڈ سٹیشن بھی بحال ہوگئے پیسکو اور ٹیسکو کے113، آئیسکو 111 گرڈ سٹیشنز پر بجلی بحال کردی گئی، وزارت توانائی کے مطابق گیپگو کے60، لسیکو176اور فیسکو کے 110 گرڈسٹیشن بحال ہوگئے۔ میپکو138،حیسکو کے 71 سیپکو کے 69 گرڈسٹیشنز بحال پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ کیسکو کے تمام 65 گرڈ سٹیشنز بحال کردیے گئے۔
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی