ملک میں بجلی بریک ڈاون

ملک میں بجلی کا تاریخی بریک ڈاون، بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کے باعث پشاور سمیت ملک کے دیگر شہریوں میں بجلی تاحال مکمل طور پر بحال ہوسکی۔
کل صبح ساڑھے 7 جانے والی بجلی دوسرے دن بھی نہ آسکی۔ پشاور کے بیشتر علاقے دوسرے دن بھی بجلی سے محروم ہیں۔ پشاور سٹی اندرون شہر کے علاقے کینٹ، نوتھیہ، گلبرگ ، حیات آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب بجلی کا خطرناک شارٹ فال جاری ہے تو دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے قیمتی الیکٹرانک سامان جل گیا ہے۔
وزارت توانائی نے بجلی فراہمی سے متعلق ٹویٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاوس اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام 1112 گرڈسٹیشنز بحال ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی