محسن نقوی وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر احتجاج کااعلان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے پر آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام نام مسترد کرکے محسن نقوی کا نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں اور کل سے مظاہرے بھی شروع کررہے ہیں کیوں کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ اتنا بد دیانت الیکشن کمیشن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، اس الیکشن کمیشن کا ہر فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے، کمیشن کے فیصلوں پر 8 بار عدالت گئے اور وہاں فیصلہ ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو کہتے ہیں سیکرٹ ہے جب کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان