ملک میں بجلی بحال

ملک میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا ہے، وزیرتوانائی خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کردیا ہے، بریک ڈاون کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کل دوپہر میں ہی بحال کردی گئی تھی، 1112 گرڈ اسٹیشن مکمل طورپر بحال کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحالی میں تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کا بڑا اہم کردار ہے، تربیلا کو دوبارہ چلا کر دوسرے پاور پلانٹس کو بجلی دے کر چلایا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم نے بریک ڈاون معاملے پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پر مصدق ملک کی سربراہی میں 2 سینئر لوگ بریک ڈاون معاملےکی تحقیقات کریں گے۔