خیبر پختونخوا نگران کابینہ

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے لئے مشاورت شروع

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10 ارکان سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان کی گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد 10 سے کم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افراد کو نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا جب کہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائے گی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع