سرکاری گاڑیاں

سابق وزرائے اعلیٰ اوروزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں اوررہائش گاہیں واپس لینے کے کیلئے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام کو مراسلہ ارسال کردیا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں اور سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلزوگیسٹ ہائوسز بھی خالی کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگران سیٹ اپ معمول کا کام جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں اور نگران وزرائے اعلیٰ نے بھی منصب سنبھال لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب