فقیرآباد تھانہ کے محرر

فقیرآباد تھانہ کے محرر نے مال مقدمہ کباڑ میں بیچ ڈالا

ویب ڈیسک : تھانہ فقیرآباد میں رکشوں سمیت مال مقدمہ کے سامان میں مبینہ طور پر خوردبرد میں ملوث محرر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی، محرر اور ایڈیشنل محررکو پہلے ہی معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تاہم گرفتاری سے بچنے کیلئے محرر نے عدالت سے رجوع کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فقیرآباد کے محرر عمران خان اور ایڈیشنل محررشاد محمد پر مال مقدمہ سامان سمیت 9 رکشوں پر ہاتھ صاف کرنے کے الزامات سامنے آئے ۔
ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے رکشوں سمیت مال مقدمہ کا سامان مبینہ طور پر کباڑ میں فروخت کردیا تھاجس پر انہیں معطل کرکے 24گھنٹہ کیلئے کوارٹر گارڈ میں بند کیا گیا اور ان کے خلاف 12جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق محرر کے دو کار خاص کو بھی لائن حاضر کر دیاگیا تھا جبکہ گرفتاری سے بچنے کیلئے محرر نے مقامی عدالت سے بی بی اے کرالی۔ ان کی جگہ فیاض خان کو محررتھانہ فقیرآباد مقرر کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی