گجرات جیل

گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،بیرکوں کوآگ لگادی

ویب ڈیسک :سینٹرل جیل گجرات میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بیرکوں کوآگ لگا دی۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ڈی ایس پی سٹی اور 2 اہلکار زخمی ہوئے، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے جیل پولیس کی طرف سے شیلنگ کی گئی، قیدیوں نے جیل کے ایک حصے پر قبضہ کر کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے بیرک میں کپڑے لٹکانے والی کھونٹیاں اتارنے پر ہنگامہ کیا، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیرک سے کھونٹیاں اتارنے پر قیدیوں سے جھگڑا ہوا۔قیدیوں نے بیرکوں میں توڑپھوڑ کی،گوداموں اور بیرکوں کو آگ بھی لگا دی ۔علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آرپی او کو ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار