تحریک انصاف کے استعفےمنظور

تحریک انصاف کےمزید43ارکان قومی اسمبلی کےاستعفےمنظور

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

قومی اسمبلی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں جس کے بعد اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 27 رہ گئی ہے جس میں اکثریت منحرف ارکان کی ہے۔ مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اب کل تعداد 124 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیے۔ الیکشن کمیشن سپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو ڈی نوٹیفائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

مجموعی طور پر تحریک انصاف کے 124 ارکان کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں ، سپیکر نے پہلے مرحلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35،35 جبکہ چوتھے مرحلے میں 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیےپی ٹی آئی کے حمایتی شیخ رشید کا استعفٰی بھی شامل ہے۔