ناقابل برداشت واقعہ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم دنیا کا شدید احتجاج فطری امر ہے۔ قرآن عظیم کی ایک بدبخت کی جانب سے بے حرمتی پر دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے بے حرمتی کی کوئی توجیہہ نہیں ہو سکتی کجاکہ ایک ملک کے خلاف غصے کااظہار جملہ عالم اسلام کے جذبات مجروح کرکے کیاجائے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرنے پر ترکیہ کے خلاف اسٹاک ہوم میں مظاہرے کے دوران قرآن کے اوراق جلائے جس پر مسلم دنیا نے شدید غم اور غصے کا اظہارجذبہ ایمانی کا مظہرپاکستان ، ترکی، سعودی عرب،قطر،ایران، عراق، کویت، اردن اور اوآئی سی نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ، ہماری مقدس اقدار کی توہین اور اسلام مخالف فعل کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ مسلم ممالک کی الگ الگ حکومتیں اور طرز حکومت مختلف ہوسکتی ہیں لیکن ان کا دین و مذہب اور کتاب مقدس ایک ہے جس کی کسی طور بھی بے حرمتی وہ برداشت نہیں کر سکتے دنیا میں ایسے ملعون اور بدبخت گزرے ہیں جنہوں نے ہمارے نبی پاکۖ کے گستاخانہ خاکے بنائے مگر دنیا نے دیکھا کہ یا تو اپنے نبی کی حرمت پر قربان پروانوں نے ان کو جہنم واصل کیایا پھر قدرت کی غضب کی لپیٹ میں آئے سب سے عبرتناک انجام ایک معلون کا دنیا ہی میں پراسرار طور پرآگ میں جل کر مرنے کا ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے کتاب مقدس قرآن مجید کی بے حرمتی پر جس طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی احسن امر یہ ہے کہ جذبات کا اظہار پرامن انداز میںکیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کیاگیا لیکن جس ملعون نے یہ حرکت کی ہے بعید نہیں کہ موقع ملنے پر ان سے دو دو ہاتھ کرنے میں ہرمسلمان پہل کرنے کی سعی کرے ۔ دنیائے کفر کو معلوم ہونا چاہئے کہ ابھی مسلمانوں میں ایمان اور حمیت باقی ہے باقی ترکی کا نیٹو میں شمولیت کی مخالفت علاقائی اور سیاسی مسئلہ ہے ضروری نہیں کہ اس فیصلے پر ان کی کلی حمایت کی جائے اس کی آڑ لے کر قرآن کریم کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے سویڈن کی حکومت مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں اس ملعون کو مناسب سزا دے تاکہ بطور ملک مسلمان اس کے خلاف نفرت کا اظہار نہ کریں یا پھر کم ازکم وہاں کی حکومت اسے ایک فرد کا فعل قراردے کر مسلمانوں سے معافی مانگے اور آئندہ اس طرح کے کسی واقعے کی تدارک کی یقین دہانی کرائے۔

مزید پڑھیں:  ''چائے کی پیالی کا طوفان ''