آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بڑی شکست

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو با آسانی 103 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلیمر نے 53، اینا برائونگ نے 31 جبکہ ایزبیلا گیز نے 21 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے انوشا ناصر نے تین، ماہ نور آفتاب نے دو جبکہ ردا اسلم اور سیدہ عروبہ شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 75 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 103 رنزکے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے اریشا نور چوبیس ، علیزہ خان گیارہ ، انوشا ناصر گیارہ رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلے نائٹ نے دو جبکہ اینا برائونگ اور تاش ویکلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کی جارجیا پلیمر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا