نگراں صوبائی کابینہ

دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ فائنل کردیں گے، گورنر خیبر پختون خوا

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ فائنل کر دیں گے، جلد وزیراعظم یہاں آئیں گے اور صوبے کو بہت کچھ دے کر جائیں گے۔
ویب ڈیسک: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ نگران وزیراعلی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نگران کابینہ کیلئے کام مکمل کرلیا گیا ہے، ایک دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےلیے آئین میں وقت دیا گیا ہے اور انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اب تو اس پر بات ہورہی ہے کہ استعفے واپس لیے جائیں، اس پردھرنے دیے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں۔
غلام علی نے مزید کہا کہ دو چار دن میں وزیراعظم آئیں گے اور بہت کچھ دے کرجائیں گے، مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم