فواد چودھری گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر تنقید، فواد چودھری کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے سیئر رہنما چودھری کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
بھائی فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ فیصل چودھری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افرادکو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔
فواچودھری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کے اندر 8 سے 10 پولیس والے آئے اور بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھاکر لے گئے،یہ گرفتاری نہیں،یہ اغوا ہے۔
فوادچودھری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور خاندان کو دھمکیاں دیں، فوادچودھری نے چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز