ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔
خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نیتجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعے میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔