بجلی 32گھنٹے بعد جزوی بحال

بجلی 32گھنٹے بعد جزوی بحال، اضافی لوڈشیڈنگ شروع

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 32گھنٹے کے طویل بریک ڈائون کے بعد بجلی بحال کردی گئی تاہم تاحال مکمل طور پر بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے او بیشتر علاقوں میں مسلسل اضافی وقت کیلئے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیر کی صبح ساڑھے 7بجے کے قریب اچانک ملک بھر میں بلیک آئوٹ ہوگیا اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہوگئی بجلی بحال کرنے کے دعوے دن بھر جاری رہے تاہم بجلی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی بجلی بند ہونے کے 14گھنٹے بعد جزوی طور پر بجلی بحالی کا عمل شروع ہوا تاہم ملک بھر میں لوڈ کے باعث مکمل طور پر بحالی میں مزید وقت لگ گیا جس کے بعد اگلے روز دوپہر 12بجے کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر فعال ہوا وزارت توانائی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایک ہزار 112فیڈرز پر مرمتی کام منگل کی صبح 6بج کر 25منٹ پر مکمل کرلئے گئے تھے اور بجلی بحال کردی گئی تاہم بجلی نظام کو دوبارہ معمول پر لانے میں مزید وقت لگ گیا
جس کے بعد بجلی بحالی مکمل ہوئی بجلی بحال ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے معمولات زندگی شدید حد تک متاثر رہے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے جبکہ کئی جگہوں پر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹوں کیلئے بجلی بندکردی جاتی ہے بلیک آئوٹ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ٹیوب ویل بھی بند رہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بجلی بحالی کے بعد ٹیوب ویل چلانے کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا جبکہ شہریوں کے پیر اور منگل کے تمام معمولات زندگی بجلی کی بندش اور اس سے منسلک دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مفلوج رہے ۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر