پشاور 25کالجز کا الحاق ختم

جامعہ پشاور نے صوبہ کے 25کالجز کا الحاق ختم کر دیا

ویب ڈیسک :پشاور یونیورسٹی سے الحاق شدہ 25 کالجز کا الحاق جامعہ پشاور کے مجوزہ قوانین کی پابندی نہ کرنے پر ختم کر دیا گیا، اس بات کا فیصلہ جامعہ پشاور کی ایفی لیشن کمیٹی کے 45 ویں اجلاس میں کیا گیا جو زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس منعقد ہوا جس میں پرو وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور، رجسٹرار سیف اللہ خان، اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس اورڈاکٹر سر بلند خان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے پچیس کالجز کا الحاق ختم کردیا گیا جس میں سے اکیس جامعہ پشاور کے بی ایڈ جبکہ چار بی ایس اور بزنس پروگرامز سے ملحقہ تھے
جامعہ پشاور کے بی ایڈ پروگرام سے الحاق ختم ہونے والے کالجز میں ایبٹ کالج آف ایجوکیشن، ایبٹ آباد، الفا کالج آف ایجوکیشن، مردان، آرمی کالج آف ایجوکیشن، پشاور، ایوی سینا کالج آف ایجوکیشن، ملاکنڈ ایجنسی، برینز پوسٹ گریجویٹ کالج، پشاور، کیپیٹل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن، حیات آباد، پشاور، سینا کالج آف ایجوکیشن، پبی، نوشہرہ، ڈان کالج آف ایجوکیشن، ہنگو، فاطمہ جناح کالج آف ایجوکیشن، ہری پور، ہزارہ کالج آف ایجوکیشن، ایبٹ آباد، انسٹیٹوٹ آف کمپیوٹر اینڈ منیجمنٹ سائنسز، پشاور، جناح کالج آف ایجوکیشن، مانسہرہ، مردان کالج آف ایجوکیشن، مردان، محمڈن انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن، نوشہرہ، نوشہرہ کالج آف ایجوکیشن، نوشہرہ، سوات روبیکان سکول اینڈ کالج، سوات، شاہین کالج آف ایجوکیشن، پشاور، سر سید کالج آف ایجوکیشن، مردان، سوات کالج آف ایجوکیشن، سوات، تخت بھائی کالج آف ایجوکیشن، مردان، اشفا انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن سائنسز، پشاور شامل ہیں جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز، رنگ روڈ، پشاور کو بی ایس اکنامکس اور بی بی اے پروگرام، غلام یوسف ایجوکیشن سسٹم، پشاور کو بی بی اے پروگرام، نیشنل انسٹیٹوٹ آف کلچرل سٹڈیز، آسلام آباد کو بی بی اے، بی ایس جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن اور بی ایس آرٹ اینڈ ڈیزائن پروگرام،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تیمرگرہ لوئر دیر کو بی ایس اردو پروگرام کے الحاق کو ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم