پریذائیڈنگ آفیسرکے انتخابات

عدالتی حکم کے بعدپریذائیڈنگ آفیسرکے انتخابات ملتوی

ویب ڈیسک : پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے بعد الیکشن کمیشن نے آج صوبہ بھر کی تحصیل کونسلوں میں پریذائیڈنگ آفیسر کے ہونیوالے انتخابات ملتوی کردیئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی روشنی میں 25جنوری یعنی آج ہونیوالے پریذائیڈنگ آفیسر کے انتخابات کا اعلامیہ معطل کردیا گیا ہے
جب تک پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن کی سماعت مکمل نہیں ہوتی تب تک یہ انتخابات معطل رہیں گے اور اس حوالے سے باقاعدہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے پٹیشن کا فیصلہ آنے کے بعد جاری کیاجائیگا واضح رہے کہ آج صوبہ بھر کی 131تحصیل کونسلوں میں پریذائیڈنگ آفیسر کے انتخابات شیڈول تھے جس پر دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی