ایل آر ایچ فالج کا انجکشن

ایل آر ایچ میں فالج کا انجکشن دستیاب، پہلا مریض صحت یاب

ویب ڈیسک : ایل آر ایچ میں پہلی دفعہ فالج سے بچنے کیلئے انجیکشن کا استعمال کیا گیا جس کی قیمت لاکھ سے زائد ہے جو ایل آر ایچ میں بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے، مریض کی شریان میں بنا خون کا لوتھڑا ایک انجیکشن سے ختم کیا جاتا ہے، انجکشن لگنے پر پہلا مریض صحت یاب ہو گیا، ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق کسی کو بھی فالج کا اٹیک ہوا ہو تین سے چار گھنٹوں کے اندر مریض کو لانا بہت ضروی ہے، ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد یہ انجیکشن لگایا جاتا ہے
جو مریض کو دائمی معذوری سے محفوظ رکھتا ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال نیورالوجی یونٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ جب بھی فالج کی وجہ سے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے تو اس قسم کے فالج کا علاج اس انجیکشن سے کیا جاتا ہے، عام طور پر اس انجکشن سے مریض ٹھیک ہو جاتا ہے اور عمر بھر کی معذوری سے بھی بچ جاتا ہے، دوسری جانب ایل آر ایچ میڈیسن چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر ضیاء اللہ چمکنی کے مطابق باہر ممالک میں اس انجیکشن سے فالج کا علاج کافی عرصہ پہلے سے کیا جا رہا تھا لیکن اب یہ ایل آر ایچ میں بھی دستیاب ہے، انجیکشن کی قیمت ایک لاکھ سے زیادہ ہے لیکن یہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی