پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ

پشاور، بڈھ بیر میں فریقین کے ما بین فائرنگ،4افرادجاں بحق ،2زخمی

پشاور( داود خان )تھانہ بڈھ بیر کے حدود شیخ محمدی اڈہ میں دو فریقین کے ما بین فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ ایک 12سالہ راہگیر بچے سمیت ایک شخص زخمی ہو گیا ،ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈ ھ بیر کی حدود شیخ محمد ی میں لین دین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی ، جس سے ایک فریق کے کفایت ولد سلیم ،صاحب ولد خان زادہ، جبکہ دوسرے فریق سے تحسین اللہ ولد یامین ، عادل ،نور زادہ اورجان امین ولد نواب جاں بحق ہو گئے .
جبکہ سلیم ولد خان زادہ اور ایک 12 سالہ بچہ راہگیر فائرنگ کی زد میں کر زخمی ہوگئے ہیں ،واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخموں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ، پولیس نے ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور