امپورٹڈحکومت

امپورٹڈحکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکوتم مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔

فوادچودھری کی گرفتاری پر عمل دیتے ہوئے چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فوادچودھری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے فوادچودھری پی ٹی آئی کے ہر اول دستہ کے کارکن ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

فوادچودھری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ملک بنانا ری پبلک بن چکا، ملک میں قانون کی حکمرانی ہی نہیں، اب ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

عمران خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈحکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی انکے اپنے کیسزعدالتوں میں ہیں ، 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔