بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہوریکینز کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 55 ویں میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیم نے برسبین ہیٹ کو 2 رنز کے معمولی فرق سے شکست دیکر اپنے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو روشن رکھا ہے، تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے میکالسٹر رائٹ نے 56 جبکہ قالب جوئل نے 17 رنز سکور کئے، برسبین ہیٹ کی جانب سے مائیکل نیسر نے چار، سپینسر جانسن نے دو جبکہ جیمز بیزلے، میتھیو کوہنیمن اور مچل سوئپسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا پائی اور میچ دو رنز کے فرق سے ہار گئی، جمی پیئرسن 39 اور سام ہین 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے نتھن ایلس اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ ریلی میریڈیتھ اور جوئل پیرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نتھن ایلس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔