جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ

جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ، فاف ڈی پلسس کی دھواں دھار سنچری

جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جاری پہلے سائوتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جوبرگ سپرکنگز کے کپتان فاف ڈی پلسس نے سنچری سکور کرتے ہوئے اپنا ریکارڈ بک میں درج کرلیا ہے، فاف ڈی پلسس جاری ٹورنامنٹ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے ڈربن سپر جائنٹس کیخلاف صرف 58 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے ، قبل ازیں ڈربن سپر جائنٹس نے جوبرگ سپر کنگز کو جیت کیلئے بیس اوورز میں 179 رنز کا ہدف دیا تھا جسے جوبرگ سپر کنگز نے 19.1 اوورز میں فاف ڈی پلسس کی دھواں دھار سنچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فاٹ ڈی پلسس 113 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ ان کا ساتھ رضا ہینڈرکس نے دیا جو 45 رنزبنانے میں کامیاب ہوسکے۔