نووک آسڑیلین

نووک آسڑیلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف روس کے کھلاڑی آندرے روبلیو کو چھ ایک چھ دو اور چھ چار سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے ، قبل ازیں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے جمہوریہ چیک کے جیری لیچیکا اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے امریکا کے سیباسٹین کورڈا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاری جیری لیچیکاکو 3-6، 6-7(2-7) اور 4-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں حریف امریکی کھلاڑی سیباسٹین کورڈا کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہونیکیبعد ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کیرن خچانوف کو ابتدائی دو سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6 سے برتری حاصل تھی ، تیسرے سیٹ میں ان کو امریکی کھلاڑی کے خلاف 0-3 کی برتری تھی کہ حریف کھلاڑی مقابلے سے دستبردار ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا