پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری

خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریوں کاامکان

ویب ڈیسک :فواد چوہدری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دیگر ارکان کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور بتایا یہ جا رہا ہے کہ پنجاب سمیت خیبر پختونخوا میں بھی کئی قائدین کی گرفتاری کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ فواد چوہدری کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد اب پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی بھی گرفتاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومت ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی قائدین مقدمات درج ہونے کے باوجود آزاد تھے تاہم اب نگران نظام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے متحرک ارکان پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے جو مسلسل بیان بازی کرتے رہے ہیں جبکہ مختلف اداروں کیخلاف ان کے احتجاجی مظاہرے اور بیانات کو جواز بنا کر کیسز بھی دائر کئے جاسکتے ہیں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شہباز گل کیخلاف بھی ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی دور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اس کو بھی اس معاملہ میں دوبارہ سے سامنے لایا جاسکتا ہے جبکہ پشاور کے تھانہ شرقی میں ایک نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ میں سابق رکن اسمبلی اور پارٹی تنظیم کے ساتھ ساتھ مزید ارکان کو بھی نامزد کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سندھ، دریافت ذخائر سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان