خیبرپختونخواکی نگران کابینہ

خیبرپختونخواکی نگران کابینہ کیلئے 15نام زیرگردش

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے نگران کابینہ کی تشکیل کے حوالہ سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے اوررات گئے کابینہ میں ایک خاتون سمیت 12 وزراء اورتین مشیروں کے نام گردش کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے بدھ کے روز گورنر ہائوس میں گورنر غلام علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور ہوا اور صلاح مشورے کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے 12 وزراء اور 3 مشیروں کے نام فائنل کئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلز پارٹی، اے این پی اور دوسری جماعتوں کی شخصیات سمیت ریٹائرڈ خاتون جج کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے خاتون جج کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا البتہ گورنرحاجی غلام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمودخان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔
ادھرپنجاب میں مسلسل تیسری مرتبہ صحافی کمیونٹی سے نگران وزیراعلیٰ کاانتخاب کئے جانے پر خیبر پختونخوا میں بھی اس بار مختلف صحافیوں کے نام بھی نگران سیٹ اپ کیلئے مختلف گروپوں میں گردش کرتے رہے تاہم ناقدین کے مطابق صحافیوں کے زیرگردش نام ازخود ہی وائرل کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ