چمکنی آٹا چوری

چمکنی ، چوروں نے دکان سے آٹا کی100بوریاں چوری کر لیں

ویب ڈیسک :تھانہ چمکنی کے علاقہ میں دکان میں سوراخ کرکے آٹے کی 100بوریاں چوری کرلی گئی ہیں، واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آٹاکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا اور اس وقت 20کلوآٹا کی قیمت 2600سے 2850روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ چوری کی واردات انقلاب کے علاقہ میں پیش آئی جہاں مدعی سید عدنان حسین ولد لیاقت حسین سکنہ حاجی آباد نے چمکنی پولیس کو بتایاکہ انقلاب میں وہ اپنے آٹا کی دکان بند کر کے اپنے گھر چلا گیا تھا۔ اگلی صبح دکان کے مالک نے فون کر کے بتایا کہ آپ کے دکان میں کسی نے سوراخ کیا ہوا ہے جس پر وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچا تو میری دکان میں پیچھے کی طرف سے نامعلوم چوروں نے سوراخ کر کے دکان سے تقریبا100بوریاں آٹا چوری کر کے لے گئے تھے۔ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر انکوائری شروع کی اور انکوائری مکمل ہونے پر دفعہ 380کے تحت مقدمہ درج کرلیا اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد پر کام شرو ع کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران آٹا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ غریب شہریوں کی قوت خرید سے باہرہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے