بابر اعظم دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی قرار دیا گیا ہے۔بابر اعظم نے 2022 میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز سکور کیے تھے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مارکو جانسین کو آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، بھارت سے تعلق رکھنے والے بیٹر سوریا کمار یادیو کو آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، آئی سی سی نے آسڑیلیا کی خاتون کرکٹر تالیا میگراتھ کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے،اس کے علاوہ آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا