پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ

پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ میں سے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں کابینہ سے حلف لیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پنجاب نگران کابینہ کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔
2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم