فواد چودھری جسمانی ریمانڈ

فواد چودھری کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے، اچھا نہیں ہے، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو ایک شرمناک ایف آئی آر پر جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ ظاہر کرتا ہے جو آج پاکستان کے ساتھ غلط ہو رہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں، میں اور میری پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے لوگوں کے لیے انصاف کے لیے ان فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔