ڈالر31 روپے مہنگا

2 روزمیں انٹربینک میں ڈالر31 روپے مہنگا

ویب ڈیسک: انٹربینک میں 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہو گیا۔ 2 روز میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 31 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 262 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے اضافے سے 265 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری
مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر مزید کم ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3800 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔