قصہ خوانی میں خودکش دھماکے

ڈھکی دالگراں خودکش دھماکے کو16برس بیت گئے

ویب ڈیسک : پشاور کے معروف بازار ڈھکی دالگراں قصہ خوانی میں خودکش دھماکے کو 16برس بیت گئے، خودکش حملے میں ڈی آئی جی ملک محمد سعد سمیت ڈی ایس پی، ناظمین اور دیگر پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جن کی برسی آج منائی جائیگی۔ ڈی آئی جی ملک سعد شہید 16سال قبل 27 جنوری2007ء کی شام کو اس وقت خودکش حملہ کا نشانہ بنے جب وہ محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے قصہ خوانی کی پشت پر واقع ڈھکی دالگراں میں موجود تھے جب ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
شہر کے وسط میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ملک سعد خان کے علاوہ ناظم نوتھیہ آصف خان باغی، حکیم صافی، نائب ناظم اندر شہر میاں افتخار ، ڈی ایس پی خان رازق اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید ملک سعد خان اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی 16ویں برسی صوبے بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئیگی اور ان کی روح کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائینگی۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم