متھرا بجلی غائب

تحصیل متھرا ‘بجلی کیساتھ گیس بھی غائب’عوام پریشان

ویب ڈیسک : تحصیل متھرا میں بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب’ پی کے69اے این پی کے رہنما عزیز غفار نے بتایا کہ ورسک روڈ ، خزانہ روڈ پر واقع علاقوں آلو کلے ، گڑھی شیرداد ، گاڑہ تاجک ، کوچیان ،فرحت کورونہ ‘ بودہ کنڈرخیل ‘ شیخ کلے’ غلجی کنڈر خیل ‘ حاجی زئی ‘ پنام ڈھیری’مستجاب گڑھی اور فیروز پور کے عوام 18گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ، شیڈول کے مطابق بھی بجلی نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائنوں میں گیس کی جگہ ہوائیں آرہی ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بجلی لوڈشیڈنگ سے علاقے میںپینے کی صاف پانی کی قلت کا بھی لوگوں کو سامنا ہے گیس کی بندش سے طلبہ اور سرکاری ملازمین بغیر ناشتے کے دفاتر اور سکول جانے پر مجبور ہیں سی این جی سٹیشن کی بندش کے باوجود ان علاقوں میں گیس نہیں ہے۔ جبکہ بجلی اور گیس کے بل ڈبل آرہے ہیں ۔ عزیز غفار نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری